امریکی ریاستوں کی تنظیم کی جانب سے فاک لینڈ جزائر پر ارجنٹائن کے "جائز اقتدار اعلیٰ" کی حمایت

2022/10/08 15:40:25
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 7 تاریخ کو، امریکی ریاستوں کی تنظیم کی 52 ویں جنرل اسمبلی میں تمام مندوبین نے متفقہ طور پر  ارجنٹائن کے فاک لینڈ جزائر کے "جائز حقوق" کے دفاع کے لیے ایک قرارداد منظور کی اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کرنےکی اپیل کی۔
امریکی ریاستوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل لوئس لیونارڈو الماگرو لیمس  نےکہا کہ ارجنٹینا کا فاک لینڈ جزائر کے علاقے پر "ناقابل تسخیر حق" ہے اور خطے کے ممالک اس معاملے پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان جزائر پر برطانوی موجودگی کا مطلب "نوآبادیاتی نظام کی باقیات" ہے اور یہ "ناقابل قبول" ہے۔