چینی معیشت میں بہتری کا رجحان برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/10/09 16:12:18
شیئر:

نو تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں عالمی معیشت کی بحالی میں چینی معیشت کے کردار سے متعلق پوچھا گیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے  بتایا  کہ گزشتہ عشرے سے چینی معیشت اوسطاً  چھ اعشاریہ چھ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے، جو اسی مدت میں عالمی معیشت  اور ترقی پزیر معیشتوں کی شرح نمو سے زیادہ ہے۔عالمی اقتصادی نمو میں چین کی اوسط شراکت 38.6 فیصد تک پہنچ  چکی ہے، جو جی 7 ممالک کی مشترکہ شراکت کی شرح سے زیادہ ہے۔چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑا تجارتی ملک ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ طویل مدتی تناظر میں چینی معیشت میں بہتری کا رجحان برقرار ہے اور چین کھلے پن پر قائم رہے گا۔ہم کھلے پن اور باہمی مفادات کے اصول کی بنیاد پر کھلے پن کو مزید وسعت دیں گے اور دنیا کے ساتھ ترقی کے مفادات شیئر کریں گے اور عالمی معیشت کی طاقتور ، پائیدار ، متوازن اور کھلی ترقی کے لیے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔