امریکہ میں پائیدار ترقی کے اشاریے زوال پزیر

2022/10/09 15:11:37
شیئر:

اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک اور دیگر اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق غربت، بھوک، مساوات اور صحت جیسے متعدد اشاریوں پر مبنی پائیدار ترقیاتی انڈیکس کی درجہ بندی میں امریکہ گزشتہ سال کے 32 ویں درجے سے اب تنزلی کے بعد رواں سال 41 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

یہ ایک اور تحقیقاتی رپورٹ ہے جو امریکہ کے زوال  کی عکاسی کرتی ہے۔ اعداد و شمار اور رپورٹس کے ایک سلسلے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں متوقع اوسط عمر میں کمی واقع ہوئی ہے، امیر اور غریب کے درمیان خلیج وسیع ہو  چکی ہے، نسل پرستی میں اضافہ ہوا ہے، گن وائلنس مزید وسیع  پیمانے پر  پھیل چکا ہے جبکہ  فوجی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے.یہ اشاریے سماجی ترقی اور قومی حکمرانی میں امریکی حکومت کی ناکامی کو عیاں کرتے ہیں، اور اس مسئلے کی بنیادی وجہ "امریکی طرز کی جمہوریت" کا ادارہ جاتی زوال ہے.