ڈاک کا عالمی دن:چین میں دنیا کا سب سے بڑا پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک

2022/10/09 10:54:04
شیئر:


نو تاریخ کو ڈاک  کا عالمی دن ہے اور اس سال اس دن کا موضوع ہے "ڈاک  زمین کی حفاظت کرتی ہے"۔ پچھلے دس سالوں میں چین کی ڈاک کی صنعت نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس کے سالانہ ایکسپریس ڈیلیوری کا کاروباری حجم 100 بلین پیکجز  سے زیادہ ہے۔  ایک ٹریلین یوآن سے زیادہ کی سالانہ ایکسپریس ڈیلیوری آمدنی کے ساتھ چین کی یہ صنعت ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ ڈاک کی صنعت سے  فائدہ اٹھانے والوں کی سب سے بڑی تعداد کا حامل پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک ہے۔چین کے  اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے یہ بھی کہا کہ چین فعال طور پر ایک معیاری پالیسی نظام بنا رہا ہے جو سبز تصور کی بدولت معیاری سروس ،  ایکسپریس پیکیجنگ کی کمی، اور ری سائیکلنگ کے عمل کو بہتر کر رہا ہے۔