تحصیل اور قصبے کی سطح پر عوامی کانگریس کے عام انتخاب کا مرحلہ مکمل

2022/10/09 16:03:11
شیئر:

آئین اور قانون کے مطابق  2021 کی پہلی ششماہی سے شروع  ہونے والے تحصیل  اور قصبے  کی سطح پر عوامی کانگریس کے  عام انتخابات  رواں سال جون کے آخر تک مکمل  ہو چکے ہیں ۔ ملک بھر میں تحصیل  اور قصبے   کی سطح پر عوامی کانگریسوں کا انتخاب قانونی ، محفوظ ، مستحکم اور منظم رہا ہے ،  جس سے  چینی خصوصیات کی حامل  سوشلسٹ جمہوری سیاست کی خصوصیات اور بہتری کا  مظاہرہ  کیا گیا ہے  ۔ 

تحصیل  اور قصبے   کی سطح پر عوامی کانگریس کے انتخابات میں 1.064 بلین ووٹرز شامل رہے ہیں  جو عوامی جمہوریت کا سب سے واضح عمل  ہے۔  تحصیل کی  سطح کے عوامی کانگریس کے نائبین کے انتخابات میں حصہ لینے والے ووٹرز کا تناسب  رجسٹرڈ ووٹرز کا 86.49  فیصد  رہا  اور   قصبے کی سطح پر  یہ تناسب  85.63 فیصد تھا ۔اطلاعات کے مطابق موجودہ انتخابات  میں نمائند گی کا ڈھانچہ مزید بہتر ہو چکا ہے ، اس سے  اعلیٰ درجے ، وسیع پیمانے اور  ہمہ جہت نمائندگی کی عکاسی ہوتی ہے ۔