چین پاک دوستی فریقین کا مشترکہ قیمتی اثاثہ ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/10/09 16:53:59
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے نو تاریخ کو یومیہ نیوز کانفرنس میں پاکستان میں سیلاب اور چین کی امداد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا متعلقہ بیان چین اور پاکستان کی دوستی کا ایک اور واضح اظہار ہے۔ پاکستان میں سیلاب کے بعد چین نے بروقت ردعمل ظاہر کیا اور چینی رہنماؤں نے پاکستانی رہنماؤں  کے نام پیغامات بھیجے  اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ چینی حکومت اور عوام نے  ہمیشہ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں اور دوستوں کو یاد رکھا ہے ۔ 

ترجمان نے کہا کہ سیلاب کی تازہ پیش رفت اور پاکستان کی ضروریات کے مطابق ، ہم آفات سے نمٹنے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔  ماو نینگ نے کہا کہ  حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ چین اور پاکستان سچے دوست  اور  اچھے بھائی ہیں جو ہر خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چین اور پاکستان کے عوام کی دوستی عالمی صورتحال کے اتار چڑھاؤ اور ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ۔ یہ دوستی  دونوں  فریقوں  کا مشترکہ قیمتی اثاثہ بن چکی ہے۔