امریکہ میں کووڈ -19 انفیکشن میں ایک اور ممکنہ اضافہ ہوسکتا ہے، امریکی میڈیا

2022/10/09 15:10:16
شیئر:

 

این پی آر کے مطابق امریکہ موسم سرما کی تیسری وبائی لہر کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ایسے اشارے سامنے آرہے ہیں کہ کووڈ- 19 انفیکشن میں ایک اور ممکنہ اضافہ  ہوسکتا ہے۔پہلا اشارہ یہ بھی ہے کہ یورپ میں کیا ہو رہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور اٹلی سمیت بہت سے یورپی ممالک میں انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔یونیورسٹی آف منیسوٹا میں متعدی امراض کی تحقیق اور پالیسی مرکز کے ڈائریکٹر مائیکل اوسٹرہولم کا کہنا ہے کہ "ماضی میں، یورپ میں جو کچھ ہوا ہے وہ اکثر امریکہ میں ہونے والے واقعات کا پیش خیمہ رہا ہے۔