"پرامن وحدت، ایک ملک دو نظام" چین کی قومی وحدت کو عمل میں لانے کا بہترین طریقہ ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/10/09 17:42:11
شیئر:

نو تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے تائیوان سے متعلق بیانات پر رد عمل میں کہا کہ آبنائے تائیوان کی صورتحال میں کشیدگی کی اصل وجہ ڈیمو کریٹک پروگریسو پارٹی حکام کا غیرملکی قوت کے ساتھ مل کر تائیوان کی علیحدگی کی کوشش ہے۔تائیوان کی علیحدگی اور غیرملکی قوتوں کی مداخلت کی شدید مخالفت سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ماو نینگ نے اس بات پر زور دیا کہ "پرامن وحدت ، ایک ملک دو نظام" امور تائیوان کو حل کرنے کے لیے بنیادی پالیسی ہیں اور قومی وحدت کو عمل میں لانے کے لیے بہترین طریقہ بھی ہے۔ ملک کے اقتداراعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو یقینی بنانے کی بنیاد پر تائیوان ایک  خصوصی انتظامی علاقے کی حیثیت سے اعلیٰدرجے  پر خود اختیار ہو سکے گا۔چین کی وحدت سے کسی ملک کے قانونی مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ مختلف ممالک کو مزید ترقیاتی مواقع فراہم کئے جائیں گے اورایشیا اور  بحرالکاہل کے علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دی جائیں گی۔