امریکہ میں آئے روز فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

2022/10/09 10:11:32
شیئر:

حالیہ دنوں میں امریکہ میں بندوق کے تشدد کے متعدد واقعات میں کئی ہلاکتیں ہوئیں اور بہت سے افراد  زخمی ہوئے۔
اے بی سی کے مطابق 7 تاریخ کو جب امریکا کی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں ایک  ہائی اسکول میں فٹ بال کا کھیل جاری تھا تو میدان کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک  کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی اور پولیس اب بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
 مقامی وقت کے مطابق آٹھ تاریخ کی  صبح  یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
امریکی معاشرے پر بندوق کے تشدد کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ حال ہی میں امریکہ میں افراط زر میں اضافہ ہوا ہے، سماجی تضادات شدت اختیار کر گئے ہیں اور نسلی امتیاز اور امیر و غریب کے درمیان فرق جیسے دائمی مسائل میں شدت آئی ہے، جس کی وجہ سے بندوق کے تشدد کے  واقعات میں مسلسل  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مفاد پرست گروہوں کی کاروائیوں، اور گھریلو تناضات کے  تناظر میں ، امریکہ اب بھی بندوق کے تشدد کے خاتمے سے بہت دور ہے۔