کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس کا انعقاد

2022/10/09 15:08:17
شیئر:

 کمیونسٹ  پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا ساتواں کل رکنی اجلاس نو تاریخ کی صبح بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے اجلاس میں ورک رپورٹ پیش کی اور سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کو پیش کی جانے والی  19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ کے  مسودے پر روشنی ڈالی ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ حو نینگ نے کل رکنی اجلاس کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے آئین میں ترمیم کے مسودے  سے آگاہ کیا۔