جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کی قیادت میں کابینہ کی حمایت کی شرح میں ریکارڈ کمی

2022/10/10 10:08:16
شیئر:

نو اکتوبر کو جاپان کی کیودو نیوز  کی طرف سےجاری کردہ تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق ،جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی قیادت میں کابینہ کی حمایت کی شرح ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایک نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 5.2 فیصدی پوائنٹس کم ہو کر 35فی صدہو گئی۔
4 اکتوبر کو فومیو کشیدا کے جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے کی پہلی سالگرہ ہے۔ 8 اور 9 تاریخ کو، کیودو نیوز نے  قومی رائے عامہ پر مشتمل ٹیلی فونک سروے شروع کیا۔ نتائن کے مطابق 35فی صد  جواب دہندگان نے موجودہ کابینہ کے لیے حمایت کا اظہار کیا تاہم مخالفت  کی شرح 48.3فی صدتھی، جس میں  پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.8 فیصدی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
اس سروے میں رائے دینے والےبڑھتی ہوئی قیمتوں سے غیر مطمئن تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی سے وہ " شدید متاثر" یا "کچھ حد تک متاثر" ضرور ہوئے ہیں۔ حال ہی میں جاپانی کرنسی ین کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی صورتحال جیسے عوامل سے متاثر ہونے کے باعث جاپانی مارکیٹ میں خوراک، روزمرہ اشیائے ضروریہ، پانی، بجلی اور گیس کی قیمتیں مختلف حد تک بڑھ گئی ہیں۔