عالمی برادری کی جانب سے گزشتہ دہائی میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کی پذیرائی

2022/10/10 09:25:40
شیئر:

حال ہی میں برطانیہ کے نامور اسکالر مارٹن ژاک نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ دہائی میں چین نے معاشی و معاشرتی شعبوں میں قابل ستائش ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں عالمی برادری کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ طویل عرصے سے چین نے ایک بڑے ،ذمہ دارانہ ملک کا رویہ اپناتے ہوئےبیلٹ اینڈ روڈ سمیت دیگر اہم انیشیٹیوز پیش کیے اور عالمی تعاون کے لیے چینی افہام و تفہیم فراہم کی ہے۔
مارٹن ژاک نے نشاندہی کی کہ غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ گزشتہ دہائی میں چین کی معیشت میں مسلسل ترقی ہوئی خاص طور پر ہائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،معاشی و معاشرتی ترقی کے علاوہ چین نے انسداد وبا کے سلسلے میں بھی گراں قدر  کوششیں کی ہیں نیز بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دیا ہے جس نے متعلقہ ممالک کی مشترکہ  ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں۔