امریکہ کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا ،سابق امریکی وزیر خزانہ

2022/10/10 15:07:28
شیئر:
سی این این کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خزانہ لیری سمرز نے جمعرات کو کہا کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ امریکہ کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا اور اسے ابتر معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔امریکی معیشت مہینوں سے انتباہ کے اشارے دکھا رہی ہےاور بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اس وقت تک غیر مستحکم رہ سکتی ہے جب تک کہ افراط زر کنٹرول میں نہ آجائے. بیورو آف اکنامک اینالسس کے تازہ ترین جی ڈی پی تخمینے کے مطابق مجموعی طور پر سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران معیشت میں 0.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔