امریکہ نے یورپ کے توانائی بحران سے بہت زیادہ منافع کمایا ، مختلف پارٹیز کی جانب سےتنقید

2022/10/10 10:41:21
شیئر:

روس یوکرین تنازع شروع ہونے کے بعد امریکہ نے یورپ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ توانائی کے بڑے پیداواری ملک، روس پر پابندیاں لگائے،  جس  کے ردعمل میں یورپ توانائی کے بحران میں ڈوب گیا، جب کہ امریکہ کے توانائی کے بڑے اداروں نے اس موقع سے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا اور اپنے یورپی اتحادیوں کے مفادات کو نقصان پہنچنے کے باوجودبھی یورپ کو مہنگی قدرتی گیس فروخت کی۔ اس طرز عمل پر کئی پارٹیز کی جانب سے امریکہ پر تنقید کی گئی ہے۔
درحقیقت یورپ میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کے باعث بعض یورپی ممالک امریکہ کی جانب سے قدرتی گیس مہنگے داموں فروخت کرنے سے غیر مطمئن ہو گئے ہیں۔چھ اکتوبر کو  فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پیرس میں ہونے والی ایک کاروباری کانفرنس میں دو ٹوک الفاظ میں  امریکہ کو کہا کہ جب اتحادیوں کو توانائی کی قلت ہو تو بلند نرخوں پر توانائی فروخت کرنے کا طرزِ عمل یورپ اور امریکہ کے درمیان"حقیقی دوستی "کا اظہار نہیں ہے۔
روس کے خلاف توانائی کی شعبے میں لگائی جانے والی پابندیوں میں مسلسل اضافے کے باعث اس کے یورپی اتحادیوں سے امریکہ کے منافع میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 29 جولائی کو  امریکی توانائی کے بڑے ادارے  ایکسون موبل کارپوریشن  نے کہا کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کی خالص آمدن  17.9 بلین امریکی ڈالر تھی، جو کمپنی کی تاریخ میں سب سے زیادہ " سنگل کوارٹر منافع ہے نیز یہ  پچھلے سال کی اسی مدت کے 4.69 بلین امریکی ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ساتھ ہی "نارڈسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کے حالیہ اخراج کے باعث یورپی ممالک کو امریکہ سے مہنگی توانائی کی درآمد میں اضافہ کرنا ہو گا، جس سے امریکہ کی منافع خوری کی رفتار مزید بڑھ سکتی ہے۔