امریکہ میں سیام فام افراد کے خلاف امتیازی سلوک کا ایک اور واقعہ بے نقاب

2022/10/10 15:08:16
شیئر:

امریکی جریدے "پش "کے مطابق فلاڈیلفیا شہر نے 1950 کی دہائی سے 1970 کی دہائی تک اپنی ہولمزبرگ جیل میں زیادہ تر سیاہ فام قیدیوں پر کیے گئے غیر اخلاقی طبی تجربات پر جمعرات کو معافی نامہ جاری کیا۔شہر نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے محقق ڈاکٹر البرٹ کلیگ مین کو ڈرماٹولوجیکل ، بائیو کیمیکل اور دواسازی کے تجربات کرنے کی اجازت دی جس نے دانستہ تقریباً 300 قیدیوں پر وائرس ، فنگس اور دیگر کیمیائی اجزاء کی آزمائش کی۔شہر کا کہنا ہے کہ کلیگ مین کے تجربات میں متاثرین کی اکثریت سیاہ فام مرد تھے اور ان میں سے بہت سے ناخواندہ تھے جو اپنی رہائی کا انتظار کر رہے تھے۔یہ امریکی تاریخ میں طبی تجربات کی شرمناک ، غیر اخلاقی اور ایک اور المناک مثال ہے۔