نائیجیریا میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 76 افراد ہلاک

2022/10/10 10:18:16
شیئر:

نو اکتوبر کو  نائیجیریا کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل نائیجیریا کی ریاست انامبرا میں ایک کشتی الٹنے سے 76 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 85 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی سات اکتوبر  کو انامبرا کے ضلع اوگبارو کےدریا میں طغیانی کی وجہ سے الٹ گئی، جس سے 76 افراد ہلاک ہو گئے۔ نائیجیریا کے صدر بوہاری نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی تلاش کا حکم دیا ہے۔
اپریل  سے اکتوبر تک نائیجیریا میں بارشوں کا موسم ہوتا ہے جس دوران سیلاب آنے کا  بہت زیادہ امکان رہتا ہے۔