چین اور جرمنی کے صدور کا فریقین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/10/11 19:08:10
شیئر:

گیارہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے جرمن ہم منصب  فرینک والٹر شنائر کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا ۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور جرمنی نے باہمی احترام اور باہمی مفاد کے تحت سودمند نتائج کے جذبے پر عمل کیا  ، دوطرفہ تعلقات کا فروغ  جاری رکھا  ،  عالمی امن اور ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور ایک ساتھ مل کر  باہمی کامیابیوں کا ایک باب رقم کیا ہے۔صدر شی نے مزید کہا کہ وہ  چین۔ جرمنی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور  صدر شنائر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے چین۔ جرمنی ہمہ جہت تزویراتی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کو فائدہ پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

  فرینک والٹر شنائر نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں جرمنی اور چین کے تعلقات بہت سے شعبوں میں بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے۔ چین جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور جرمنی اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون دونوں اطراف کے مفاد میں ہے۔ میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون فروغ پاتا رہے۔