فضائی حملوں میں 14 افراد ہلاک اور 97 زخمی ہو گئے,یوکرین اسٹیٹ ایمرجنسی سروس

2022/10/11 09:50:23
شیئر:

یوکرین اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کی ۱۰ اکتوبر کی اطلاعات کے مطابق دس تاریخ کو رات نو بجے تک یوکرین میں 1,307 بستیوں میں بجلی اب بھی منقطع ہے اور فضائی حملوں میں کل 14 افراد ہلاک جب کہ  97 زخمی ہوئےہیں۔ روسی مسلح افواج کی طرف سے یوکرین پر اس دن کیے جانے والے فضائی حملوں کے باعث کیف شہر سمیت یوکرین کے آٹھ ریاستوں میں اہم بنیادی تنصیبات متاثر ہوئی ہیں ۔
دس اکتوبر کو  رشین فیڈریشن سکیورٹی کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اسی دن زمین ، فضا اور سمندر سے مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا۔
 یوکرین کے وزیر توانائی گالوشینکو  کا کہنا ہے کہ دس اکتوبر کو  توانائی کے نظام پر کیا جانے والا حملہ، روس یوکرین تنازع کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑا حملہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی کے نظام کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم انہوں نے یوکرین کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی کھپت کو کم کریں ، بجلی کی بچت کے لیےخاص طور پر سب سے زیادہ استعمال کے اوقات میں بجلی کم سے کم استعمال کریں۔