کنوینشن آن ویٹ لینڈ پر دستخط کرنے والوں کی چودہویں کانفرنس نومبر میں منعقد ہوگی

2022/10/11 09:54:05
شیئر:

دس اکتوبر کوچین کے جنگلات اور سبزہ زار کی قومی انتظامیہ نے  اعلان کیا کہ" کنوینشن آن ویٹ لینڈ" پر دستخط کرنے والوں کی چودہویں کانفرنس پانچ سے تیرہ نومبر  تک  چین کے شہر وو ہان اور سویٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں منعقد ہوگی۔ مرکزی کانفرنس وو ہان میں ہو گی جب کہ ذیلی کانفرنس کا اہتمام جنیوا میں کیا جائے گا ۔کانفرنس کی تمام اہم تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
ووہان میں کانفرنس کی افتتاحی تقریب،  اعلیٰ سطحی وزارتی میٹنگز،  کنوینشن پر دستخط کے بعد چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کی نمائش، ضمنی تقریبات ، ویٹ لینڈ سائیٹس کا دورہ، اور "ووہان اعلامیے" کا اجراء شامل ہیں۔ جنیوا میں کل رکنی اجلاس، قائمہ کمیٹی کے اجلاس، علاقائی اجلاس، مختلف ممالک کے ضمنی پروگرام، بین الاقوامی ویٹ لینڈ نمائش اور اختتامی تقریب وغیرہ شامل ہیں۔