مغرب نےبیلاروس کو جنگ میں گھسیٹنے کے لیے یوکرین کو اکسایا، بیلا روس کے صدر لوکاشینکو

2022/10/11 10:11:50
شیئر:

دس اکتوبر کو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلاروس کی مغربی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی سے نمٹنے کے لیے بیلاروس اور روس ، ایک مشترکہ فوجی ٹاسک فورس تعینات کریں گے۔ لوکاشینکو نے اس بات پر زور دیا کہ مغرب نے یوکرین کو بیلاروس کی سرحد پر دوسرا محاذ کھولنے کی ترغیب دی۔وہ بیلاروس کو ایک بے معنی جنگ میں گھسیٹنا چاہتے ہیں،تاکہ وہ ایک ہی وقت میں روس اور بیلاروس سے نمٹ سکے۔
اسی دن بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر کرینن نے کہا کہ بیلاروس ہمسایہ ممالک کے ساتھ  اس وقت تک جنگ نہیں چھیڑے گا  جب تک پڑوسی ممالک بیلاروس کو مشتعل کرنے والےغلط اقدامات نہیں کریں گے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ حملے کے جواب میں بیلاروس کی توجہ صرف دفاع پر ہو گی۔