چین دنیا میں نیشنل پارکس کاسب سے بڑا نظام بنائے گا

2022/10/12 10:46:03
شیئر:

پچھلے سال بارہ اکتوبر کو چین نے سان جیانگ یوان ،جائنٹ پانڈا ، شمال مشرقی شیر اور چیتے ، ہائی نان ٹراپکل رین فارسٹ ،وو ای شیان سمیت پانچ  نیشنل پارکس قائم کیے اور نیچرل ریزرو سسٹم کا ایک نیا باب شروع ہوا۔ایک سال میں نیشنل پارکس نے حیاتیاتی تحفظ کے سلسلے میں  کافی پیش رفت کی ہے۔
چین کے جنگلات اور سبزہ زار کی قومی انتظامیہ کے مطابق فی الحال چین کے کل پانچ نیشنل پارکس کا کل رقبہ تقریباً  دو لاکھ تیس ہزار مربع کلومیٹر ہے اور چین دنیا میں نیشنل پارکس کا سب سے بڑا نظام بنائے گا۔
اس وقت نیشنل پارکس کے انتخاب کا کام جاری ہے اور تقریباً پچاس علاقے منتخب کیے گئے ہیں جو چین کے کل زمینی رقبے کا دس فیصد بنتا ہے اور ان علاقوں میں چین کے سب سے نمایاں حیاتیاتی نظام اور اسی فیصد سے زیادہ اہم جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔