اگلے سال کے لیے آئی ایم ایف نےعالمی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کم کر کے 2.7 فیصد کر دی

2022/10/12 10:43:11
شیئر:

گیارہ اکتوبر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے  تازہ ترین "ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ" جاری کی، جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2022 میں عالمی معیشت کی شرح نمو 3.2 فیصد رہے گی، جو کہ جولائی کی پیش گوئی کے برابر ہے جب کہ 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی کی شرح مزید کم ہو جائے گی اور 2.7 فیصد تک پہنچ جائے گی،جو  جولائی کی پیش گوئی سے 0.2 فیصدی پوائنٹس کم ہے۔
رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ موجودہ عالمی معیشت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، افراط زر کی شرح کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بیشتر خطوں میں مالیاتی حالات کی سختی، یوکرین کے بحران اور کووڈ-۱۹  وبا کے تسلسل نے عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات کو شدید متاثر کیا ہے۔
رپورٹ میں امریکی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو جولائی میں 2.3 فیصد کی پیش گوئی سے 0.7 فیصدی  پوائنٹس سے کم کر کے 1.6 فیصد کر دیا گیا ہے ،جب کہ 2023 کے لیے ایک فی صد  کی پیش گوئی کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ 
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے یورو کے علاقوں، برطانیہ اور لاطینی امریکہ جیسی معیشتوں کے لیے اپنی ترقی کی پیش گوئی کو بھی کم کر دیا ہے۔