شام کی امریکہ کی جانب سے شامی تیل کی جاری لوٹ مار کی مذمت

2022/10/12 15:13:20
شیئر:

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شام نے امریکہ کی جانب سے شامی تیل کی جاری لوٹ مار کی مذمت کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ سے تباہ حال ملک سے اپنی غیر قانونی افواج کو فوری طور پر واپس بلائے۔
 شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے امریکی فوج کی جانب سے شام سے خام تیل کی چوری اور اسے ہمسایہ ملک عراق منتقل کرنے کو "قزاقی کی کارروائی اور نوآبادیاتی دور میں واپس جانے کی کوشش" قرار دیا ہے۔ بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کی مذمت کرے جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں۔