کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ جاری

2022/10/12 18:41:59
شیئر:
بارہ اکتوبر کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کا ساتواں کل رکنی اجلاس 9 سے 12 اکتوبر  تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ایک اہم خطاب کیا ۔
اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس 16 اکتوبر  کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔
اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے پیش کردہ ورک رپورٹ کی سماعت کی گئی اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے لیے پارٹی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پر بحث کی گئی اور اس کی منظوری دی گئی، اور 20ویں قومی کانگریس کے لیے پارٹی کے مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے حوالے سے 19ویں مرکزی کمیشن کی ورک رپورٹ پر بحث کی گئی  او ر اس کی منظوری دی گئی اور سی پی سی کے آئین میں (ترمیم) پر بحث کی گئی اور منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان تینوں دستاویزات کو سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس میں جائزے اور غور و خوض کے لیے پیش کیا جائے گا۔