چین کی غربت زدہ دیہی آبادیوں کی آمدن میں مسلسل تیز اضافہ

2022/10/12 10:37:31
شیئر:

چین کےقومی محکمہ برائے اعدادوشمار کی گیارہ اکتوبر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ، سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین کے دیہات میں تمام غریب لوگوں  نے غربت سے چھٹکارا حاصل کیا اور ان دیہی آبادیوں کی آمدن میں مسلسل نسبتاً تیز اضافہ ہوا جس سے معیارِ زندگی بھی مسلسل بلند ہوا ۔
سال 2013 سے 2020 تک دیہات میں غریب آبادیوں کی تعداد میں کل ملا کر نو کروڑ نواسی لاکھ نوے ہزار کی کمی آئی اور سالانہ ایک کروڑ تیئیس لاکھ ستر ہزار افراد نے غربت سے چھٹکارا حاصل کیا۔غربت زدہ علاقوں میں دیہی آبادیوں کی فی کس قابل استعمال آمدن میں سالانہ 11.6 فیصد کا اضافہ ہوا جو تمام دیہی علاقوں کی شرح نمو سے 2.3 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔
سال 2021 میں غربت سے نکلنے والی کاونٹیز  کی دیہی آبادی کی فی کس قابل استعمال آمدن 14051  یوان ہے جو پچھلے سال سے  11.6  فیصد زیادہ ہے۔