چین ،تعاون کی سطح کو بڑھانے میں اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی حمایت کرتا ہے۔ 

2022/10/12 10:48:21
شیئر:

گیارہ اکتوبر کو ، اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ڈائی بنگ نے "UN-AU تعاون" سلامتی کونسل کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   چین تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے اور افریقہ کی پرامن ترقی کو بہتر طریقے سے فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی حمایت کرتا ہے۔
ڈائی بنگ نےکہا کہ چین افریقہ میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے، افریقہ کی استعداد کار میں اضافے، افریقہ کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر  گورننس اصلاحات کو برقرار رکھنے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور AU کی حمایت کرتا ہے۔
ڈائی بنگ کا کہنا تھا کہ افریقہ میں  سلگتے ہوئےروایتی معاملات ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں، اور دہشت گردی کی سرگرمیاں، ہتھیاروں کی اسمگلنگ، سمندری سلامتی اور صحت عامہ جیسے چیلنجز بڑھ رہے ہیں ۔ایسے میں اقوام متحدہ، افریقی یونین اور علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 
اقوام متحدہ کو بین الاقوامی انتظام و انصرام میں افریقہ کی آواز کو مزید توانا کرنے کے لیےمنظم اقدامات کرنے چاہئیں، اور  اصول و ضوابط بنانے اور وسائل کی تقسیم میں افریقہ کی ضروریات اور مفادات کی مزید عکاسی کرنی چاہیے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی امداد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور دیگر مسائل کی وجہ سے افریقہ میں اپنی توجہ اور سرمایہ کاری کو کم نہ کریں۔ تمام ممالک کو افریقہ کے ساتھ کھلے پن، جامعیت اور  باہمی مفادات  کے اصول کے تحت تعاون کرنا  چاہیے،افریقی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور افریقی ممالک کو فریق منتخب کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔
ڈائی بنگ نے کہا کہ  چین ہمیشہ افریقی ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ کھڑا رہے گا اور افریقہ میں پائیدار امن اور مشترکہ ترقی کے حصول میں مزید تعاون کرے گا۔