چین نے عالمی اقتصادی نمو کو فروغ دینے اور ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے ،چینی وزارت خارجہ

2022/10/12 16:50:06
شیئر:

سربیا کی وزیر اعظم اینا برنابیچ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران سربیا کی چین کو برآمدات میں 152 گنا اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ- 19 وبائی صورتحال کے اثرات کے باوجود ، گذشتہ سال دونوں ممالک کے مابین مجموعی تجارت 5 بلین یورو کے قریب رہی ہے۔ چین نے ہمیشہ مضبوطی سے اعلی سطحی کھلے پن کو فروغ دیا ہے، دنیا کے تمام ممالک کے لئے ترقی کے مواقع لا رہا ہے. اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بارہ تاریخ کو یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم وزیر اعظم برنابیچ کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں۔ چین اور سربیا ایک دوسرے کے قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون نے تیزی سے ترقی کی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس ثمرات فراہم کیے ہیں۔ چین نہ صرف سربیا بلکہ پہلے ہی 130 سے زائد ممالک اور خطوں کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین نے اپنے عملی اقدامات کے ذریعے عالمی اقتصادی نمو کو فروغ دینے اور ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔