فرانسیسی وزیر خزانہ کی امریکی اقتصادی بالادستی پر تنقید

2022/10/12 10:35:11
شیئر:

۱۰ اکتوبر کو فرانسیسی وزیرِ  معیشت و خزانہ برونو لی مائیرنےقومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے امریکی اقتصادی بالادستی پر کڑی تنقید کی اور   یورپ اور امریکہ کے درمیان "زیادہ متوازن" اقتصادی تعلقات پر زور دیا۔
اسی دن قومی اسمبلی میں اس سال کے بجٹ پر بحث کے دوران انہوں  نے کہا کہ فرانس، یوکرین  بحران کی وجہ سے امریکی معیشت کو دنیا پر غلبہ پانے  اور یورپی معیشت کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ کمزور یورپی معیشت کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے اور توانائی جیسے شعبوں میں بر اعظم امریکہ اور یورپ کےدرمیان زیادہ متوازن اقتصادی تعلقات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس کی صنعت توانائی کی بلند قیمتوں سے براہ راست متاثر ہو رہی ہے، کچھ کمپنیز  پیداوار میں کمی کر رہی ہیں اور کچھ کمپنیز   پیداواری  لائنز  کو ان علاقوں میں منتقل کر رہی ہیں جہاں توانائی کی قیمتیں کم ہیں جیسے کہ امریکہ اور کینیڈا، اور اس طرح فرانس کی دوبارہ صنعت کاری کی حکمت عملی کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر توانائی کی قیمتوں کو بلند رہنے دیا گیا تو فرانسیسی صنعت کمزور ہو جائے گی اور کاروباری اداروں کی مسابقت متاثر ہوگی۔  اس لیے فرانس دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر قدرتی گیس کی قیمتوں کو بجلی کی قیمتوں سے "ڈی کپلنگ" کرنے اور بجلی کی "قابل قبول" قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے قدرتی گیس سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز پر سبسڈی فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔