چینی خاتونِ اول کا یونیسکو ایوارڈ برائے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی تقریب کے لیے تہنیتی پیغام

2022/10/12 10:31:25
شیئر:
سال 2022 کےلیے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے ایوارڈ کی تقریب گیارہ اکتوبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی ترقی کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی پھنگ لی یوان نے ایوارڈ کی تقریب کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا اور کمبوڈیا اور تنزانیہ کی ایوارڈ یافتہ تنظیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کا تعلق نہ صرف خواتین کی اپنی ترقی سے ہے بلکہ یہ انسانی معاشرے کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم پہلو بھی ہے۔ چین نے ہمیشہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے اور  خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی میں حصہ لینے کی صلاحیت اور متعلقہ شراکت میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
 پھنگ لی یوان نے اس بات پر زور دیا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی مزید منصفانہ،جامع اور معیاری ترقی کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی کے طور پر وہ  تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش مند ہیں ۔ 
یونیسکو ایوارڈ  برائے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم، جو چین اور یونیسکو نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے،یونیسکو کا  لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے والا  واحد ایوارڈ ہے۔