روس نے کریمیا پل دھماکے کے تحقیقاتی نتائج کا اعلان کردیا

2022/10/13 09:45:11
شیئر:

بارہ اکتوبر کو رشین فیڈرل سیکیورٹی سروس نے کریمیا برج بم دھماکے کے تحقیقاتی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  رشین فیڈرل سیکیورٹی سروس کی ویب سائٹ پر تحقیقاتی نتائج جاری کرتے ہوئےبتایا گیا کہ یوکرین کی وزارت دفاع کی انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کے سربراہ کیرل بوڈانوف اور ان کے ماتحتوں نے، کریمیا برج دھماکے کا انتظام کیا ۔جن آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں پانچ روسی جب کہ تین یوکرینی اور آرمینیائی ہیں۔
 اسی  دن ، یوکرین کے وزیر دفاع لیزنیکوف نے کہا کہ یوکرین کی  فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا نیٹو  کے وزرائے دفاع کے آئندہ اجلاس کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔
گیارہ اکتوبر کو G7 رہنماؤں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی۔ جس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا  ہے کہ جی سیون گروپ یوکرین کی "غیر معینہ مدت تک" حمایت کرتا رہے گا، مالی، فوجی، سفارتی اور  انسان دوستی سمیت دیگر پہلوؤں سے یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور یوکرین کو موسم سرما کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا۔