"نئے عہد کے لیےانتھک جدوجہد"کے موضوع پر نمائش

2022/10/13 09:37:01
شیئر:

بارہ اکتوبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر نےتقریباً ۳۰۰ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو  "نئے عہد کے لیےانتھک جدوجہد"کے موضوع پر منعقدہ  نمائش دیکھنے کی دعوت دی جس میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین کی حاصل کردہ مختلف کامیابیوں کو پیش کیا گیا ۔ اسی سے زائد ممالک یا علاقوں کے دو سو دس میڈیا اداروں کےصحافیوں نے اس سرگرمی میں حصہ لیا۔
صحافیوں نے نمائش دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں انہوں نے مختلف شعبوں میں ایک جامع چین دیکھا ہے اور وہ چین کی ترقی پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔