ترقی یافتہ ممالک افریقہ کے لیے آب و ہوا کی مالی اعانت پر جلد از جلد عمل درآمد کریں ۔ چین

2022/10/13 10:27:03
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے 12 تاریخ کو "افریقہ میں آب و ہوا اور سلامتی" کے موضوع پر سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ افریقہ کےلیے آب ہوا کی مالی اعانت کے حوالے سے اپنے وعدوں پر جلد از جلد عمل درآمد کریں ۔ ڈائی بنگ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے ترقی پذیر ممالک کو ہر سال 100 بلین ڈالر " کلائمیٹ فنانسنگ "  فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور ترقی یافتہ یورپی ممالک نے 2025 تک غریب افریقی ممالک میں ان منصوبوں کے لیے اپنی مالی معاونت کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ کھوکھلے وعدے نہیں ہونے چاہئیں انہیں جلد از جلد پورا کیا جانا چاہیے تاکہ افریقی ممالک حقیقی رقم اور حقیقی نتائج حاصل کر سکیں ۔
ڈائی بنگ نے کہا کہ بہت سے افریقی ممالک اب بھی صنعت کاری کے ابتدائی مرحلے میں ہیں، انہیں اقتصادی اور سماجی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے دوہرے  چیلنجز کا سامنا ہے، جبکہ ترقی یافتہ ممالک پہلے ہی صنعتی ترقی حاصل کر چکے ہیں،ایسے میں اگر افریقہ اور دیگر ترقی پذیر ممالک سے آب و ہوا کے سلسلے میں برابر کی ذمہ داریاں نبھانے کو کہا جائے ،تو یہ بین الاقوامی انصاف کے خلاف ہے۔