سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کی مسودہ رپورٹ کے حوالے سےسی پی سی سے غیر وابستہ نمائندوں کے فورم کا انعقاد

2022/10/13 15:21:13
شیئر:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے 31 اگست کو بیجنگ میں سی پی سی سے غیر وابستہ نمائندوں کے ایک فورم کا انعقاد کیا۔جس میں سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کی مسودہ رپورٹ کے حوالے سے جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کے سربراہان اور  نان پارٹی  شخصیات  کی رائے اور تجاویز پیش کی گئیں۔
تمام نمائندوں کے بیانات  کو غور سے سننے کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ نے  اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے لیے  مسودہ رپورٹ کی تیاری سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ رپورٹ کے ایسے مسودے کی تشکیل سے جو ساری پارٹی اور تمام قومیتوں کے لوگوں کی مشترکہ خواہشات کے مطابق ہے، نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے، اور سی پی سی اور چین کی نئی صورتحال کے مطابق ہے، ہم جمہوریت کو مکمل طور پر فروغ دے رہے ہیں، تحقیقات  کو مضبوط کر رہے ہیں، وسیع پیمانے پر رائے کو سن رہے ہیں، اور تمام طبقوں کی دانش کو یکجا کر رہے ہیں۔ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ پر سی پی سی سے غیر وابستہ نمائندوں کی آراء اور مشورے سننا نہ صرف سیاسی مشاورت کا ایک اہم حصہ ہے بلکہ قومی ترقی کے لیےسی پی سی سے غیر وابستہ نمائندوں کی جانب سے مشورے اور تجاویز پیش کرنے کا ایک مؤثر طریقہ بھی ہے۔