قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

2022/10/13 10:09:00
شیئر:


چین کے ہنگامی انتظامات کی وزارت کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے والے ماہرین کی ایک ٹیم گیارہ اکتوبر کو اسلام آباد پہنچی تاکہ وہاں سیلاب زدہ علاقوں کو  مدد فراہم کی جا ئے  ۔
بارہ اکتوبر  کو چینی ماہرین نے پاکستانی ماہرین  کے ساتھ پہلے ورکنگ اجلاس کا انعقاد کیا اور جون سے اب تک کے سیلاب زدہ علاقوں کی تفصیلات کے بارے میں آگہی حاصل کی۔
گیارہ چینی ماہرین چین کی وزارت برائے ہنگامی انتظامات،وزارت آبی وسائل اور محکمہ موسمیات  سے تعلق رکھتے ہیں۔ٹیم کے رہنما شو شیان بیاؤ نے کہا کہ تمام اراکین پاکستان کی بھرپور مدد کریں گے۔
پاکستانی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چینی ماہرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔