چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی بات چیت

2022/10/14 17:36:58
شیئر:

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی بات چیت میں چین اور پاکستان کے روایتی آہنی بھائی چارے کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے  جہاں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کی بے مثال دوستی اور بڑھتے ہوئے تعاون کی تعریف کی وہاں چینی معاشرے کے مختلف خوبصورت رنگوں اور چینی ثقافت کی بھی پزیرائی کی۔سفیر پاکستان نے چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں جاری منصوبہ جات کو  ملکی تعمیر و ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے چین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں چین کی حیرت انگیز کامیابیوں کو دنیا کے لیے ایک مثال قرار دیا۔