عراقی پارلیمنٹ نے عبداللطیف الرشید کو نیا صدر منتخب کر لیا۔  

2022/10/14 10:58:38
شیئر:

تیرہ اکتوبر کو عراقی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سابق وزیر آبی وسائل عبداللطیف الرشید کو نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
 عراقی آئین کے مطابق  صدر منتخب ہونے کے لیے پارلیمان کے تمام ارکان کے کم از کم دو تہائی ووٹ درکار ہوتے ہیں ۔پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کسی بھی صدارتی امیدوار کو  دو تہائی سے زیادہ ووٹ نہیں ملے۔ ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عبداللطیف الرشید  نے   162 ووٹ حاصل کیے اور صدر منتخب ہوئے۔ 
صدر کا حلف اٹھانے کے بعد عبداللطیف الرشید  نے سابق وزیر برائے محنت و سماجی امور محمد شیئا سلطانی کو وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا اور انہیں نئی حکومت بنانے کے لیے مقرر کیا۔