عالمی معیشت خطرناک حد تک کساد بازاری کی جانب بڑھ رہی ہے ، ورلڈ بینک کے صدر

2022/10/14 16:42:54
شیئر:

 

ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے 13 تاریخ کو کہا  کہ بینک نے 2023 کے لئے اپنی عالمی معاشی ترقی کی پیش گوئی کو جون کی تقریباً 3 فیصد سے کم کرکے 1.9 فیصد کردیا ہے ، اور یہ کہ عالمی معیشت خطرناک حد تک کساد بازاری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ڈیوڈ مالپاس نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افراط زر، بڑھتی ہوئی شرح سود اور بڑھتے ہوئے قرضوں نے غریب ممالک کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔  عالمی معاشی نمو میں سست روی کا مطلب آمدنی کی سطح کم ہوگی۔ چند روز قبل جاری ہونے والی عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ- 19 وبائی صورتحال نے عالمی سطح پر غربت میں کمی کی کوششوں کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا ہے ، 2020 میں تقریباً 70 ملین افراد انتہائی غربت میں گر چکے ہیں ، اور یوکرین کا بحران صورتحال کو بدتر بنا سکتا ہے۔