امریکہ میں کووڈ- 19 پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں 90 دن کی توسیع

2022/10/14 11:01:07
شیئر:

  "کیپٹل ہل" کی 13 اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق، بائیڈن انتظامیہ نے موسم سرما میں کیسز کے ممکنہ اضافے سے نمٹنے کے لئے امریکہ میں کووڈ-۱۹ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں 90 دن کی توسیع کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے محکمہ صحت کے حکام نے لوگوں کو تاکید کی ہے کہ وہ متغیر کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں ، ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں کیسز میں اضافے کی حد کا انحصار احتیاطی تدابیر اور ویکسینیشن کی شرح پر ہے۔