کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے تمام مندوبین بیجنگ پہنچ گئے

2022/10/14 22:55:34
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے تمام مندوبین پہنچ چکے ہیں۔مندوبین کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی اور عوام کے عظیم اعتماد پر پورا اتریں گے ، ایمانداری سے اپنے مقدس فرائض انجام دیں گے ، اور اتفاق رائے اور طاقت کا مظاہرہ گے۔

مندوبین نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس ایک اہم لمحے میں منعقد ہونے والی نہایت اہم کانگریس ہے۔ یہ ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب پوری پارٹی اور ملک بھر میں تمام قومیتوں کے عوام ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور دوسرے صد سالہ ہدف کی جانب بڑھنے کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔