امریکہ کی ہاوسنگ منڈیوں میں نسلی امتیاز

2022/10/14 16:28:22
شیئر:

فنانشل پوسٹ کے مطابق امریکہ کی ہاوسنگ منڈیوں میں نسلی تعصب اور امتیازی سلوک ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے ۔ منظم طور پر اقلیتی محلوں میں گھر کے خریداروں کو رہن کے قرضے سے انکار کیا جاتا ہے ، جسے ریڈ لائننگ کے نام سے جانا جاتا ہے ، اور نسلی اقلیتوں کے ذریعے فروخت ہونے والے گھروں کی مارکیٹ ویلیو بھی نسبتاً  کم لگائی جاتا ہے۔امریکہ میں 97 فیصد سے زیادہ پراپرٹی کی تشخیص کرنے والے سفید فام ہیں۔ لہذا ، نسلی اختلافات کا پہلو اقلیتوں کی ملکیت والی جائیدادوں کی کم مارکیٹ ویلیو میں شامل رہتا ہے۔