امریکہ پر کساد بازاری کے بڑھتے خطرات

2022/10/14 16:45:01
شیئر:

سی این بی سی نے جے پی مورگن چیس کے سی ای او جیمی ڈیمون کے حوالے سے بتایا کہ اگلے سال کے وسط تک امریکہ اور عالمی معیشت دونوں کا  کساد بازاری کی جانب جانے کا امکان ہے۔ڈیمون نے بلند  افراط زر کے اثرات ، شرح سود میں توقع سے زیادہ اضافے اور یوکرین روس تنازع کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ان عوامل کے تناظر میں  یورپ پہلے ہی کساد بازاری میں ہے  اور وہ اب سے چھ سے نو ماہ بعد امریکہ کو بھی کسی قسم کی کساد بازاری میں ڈال سکتے ہیں.