قازقستان میں چھٹے سی آئی سی اے سربراہ اجلاس کا انعقاد

2022/10/14 10:09:30
شیئر:

ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (CICA) کا چھٹا سربراہی اجلاس 12 سے 13 اکتوبر  تک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا۔
اس سربراہی اجلاس میں سی آئی سی اے  کی اپ گریڈیشن پر آستانہ کا بیان، انفارمیشن سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر سیکا کے رکن ریاستی رہنماؤں کا بیان، اور اقوام متحدہ کے عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے نفاذ کے لیے سیکا ایکشن پلان جیسے نتائج کی دستاویزات کو منظور کیا گیا۔ تمام ممالک نے متفقہ طور پر  CICA فنڈ قائم کرنے پر اتفاق کیا اور قازقستان کے  2024 تک  CICA کی صدارت جاری رکھنے کی حمایت کی ۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران سی آئی سی اے نے کویت کو باضابطہ طور پر اپنے 28ویں رکن کے طور پر قبول کیا اور یوریشین اکنامک کمیشن کے ساتھ  ایک ایم او یو پر دستخط کیے، جس سے یہ CICA  کی چھٹی شریک تنظیم بن گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے سربراہی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جیو پولیٹیکل کشیدگی کی بڑھتی ہوئی صورتِ حال کے پیش نظر علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ ایشیا میں امن اور خوشحالی تمام فریقوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ 30 سال کی ترقی کے بعد CICA ایشیائی ممالک کے لیے ایک اہم ڈائیلاگ پلیٹ فارم بن گیا ہے۔