نوجوان امریکیوں میں اضطراب اور افسردگی کی شرح میں اضافہ

2022/10/14 16:48:01
شیئر:

یو ایس نیوز کے مطابق امریکہ میں بچوں کے لیے ایسی کتب کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو اسکولوں میں فائرنگ جیسے تکلیف دہ واقعات کے تناظر میں طلباء کا حوصلہ بڑھاتی ہیں.این پی ڈی بک اسکین کے مطابق ، تشدد ، غم اور جذبات جیسے موضوعات پر  نوجوان قارئین کے لئے کتابوں کی فروخت میں مسلسل نو سالوں سے اضافہ ہوا ہے ، 2021 میں تقریبا 60 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں  جس میں  2012  کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق چونکہ نوجوان امریکیوں میں اضطراب اور افسردگی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، لہذا ایسی کتب ان سے نمٹنے میں مدد  کرسکتی ہیں۔