نیٹو کا جلتی پر تیل ڈالنا ،عالمی امن کے لیے سودمند نہیں ہے،ہسپانوی اسکالر

2022/10/14 10:06:43
شیئر:

 نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس تیرہ اکتوبر کو برسلز میں اختتام پذیر ہوا ،جس میں یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کیےجانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے حال ہی میں اسپین کی یونیورسٹی آف  وِک  -سینٹرل یونیورسٹی آف کاتالونیا کے پروفیسر  فرنینڈو کولی نے حال ہی میں سی ایم جی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین مسئلے کو بھڑکانے سے دنیا  امن سے دور ہو جائے گی ،صرف مذاکرات ہی درست حل ہیں۔ان کی رائے میں  یورپی معیشت یوکرین بحران کے بعد شدید متاثر ہوئی ہے اور عوام کے معیار زندگی اور سماجی فلاح بہبودبھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔وسائل ،اسلحے کی خریداری پر استعمال ہو رہے ہیں، خاص طور پر  امریکہ سے اسلحے کی خریداری ہو رہی ہے جس سے امریکہ امیر سے امیر تر ہو رہا ہے جب کہ یورپ غریب ہوتا جا رہا ہے۔عوامی اخراجات کو اسلحے کی خریداری کی جانب منتقل کرنے سے یورپی عوام کے جیب ہلکی ہو رہی ہے ۔
فرنینڈو کولی نے کہا کہ نیٹو ایک "فرسودہ"تنظیم ہے اور اس کی مسلسل توسیع سے عالمی امن کے لیے مزید خطرات پیدا ہوں گے۔