لو برڈز کا محافظ

2022/10/14 17:56:51
شیئر:

لی شیا ،صوبہ شان شی کی نِنگ شان کاؤنٹی میں کلغی دار لق لق وائلڈرنیس ریلیز بیس کے انتظامی اسٹیشن کے سربراہ ہیں۔ کلغی دار لق لق کے ایک محافظ کے طور پر، لی شیا جنگل میں کلغی دار لق لق کے حالاتِ زندگی کو سمجھنے کے لیے، ہر روز وادیوں اور ندیوں کے کنارے کلغی دار لق لق  کا ٹریل تلاش کرنے کے لیے جاتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ 15 سالوں میں بے شمار مرتبہ انہی سرگرمیوں کو دہرایا ہے  اور 300 سے زائد کلغی دار لق لق کی افزائش کا مشاہدہ کیا ہے۔