چین میں اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر مکمل ،سی پی سی 20 ویں قومی کانگریس کے ترجمان

2022/10/15 21:15:30
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس کے ترجمان سن  ای لی نے 15 تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین نے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرہ تعمیر کیا ہے۔  2020 کے آخر تک چین کے تمام 98.99 ملین دیہی غریب افراد کو غربت سے نکالا گیا، اس طرح دنیا  سے غربت میں کمی کا ایک تاریخی معجزہ پیدا کیا گیا۔ 2020 تک چین کی جی ڈی پی 101.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ سی پی سی نے چین کی ترقی کے لیے دو صد سالہ اہداف مقرر کیے ہیں۔ ہر لحاظ سے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے حوالے سے  پہلا صد سالہ ہدف گزشتہ سال حاصل کیا گیا تھا۔ دوسرا صد سالہ ہدف اس صدی کے وسط تک عوامی جمہوریہ  چین کے قیام کی 100 ویں سالگرہ تک ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ طاقت کی تعمیر کرنا ہے۔