"متحرک کلیئرنگ" چین کے قومی حالات اور سائنسی قوانین پر مبنی انسداد وبا کی ایک جامع پالیسی

2022/10/15 21:26:23
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے ترجمان  سون اے لی نے15 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "متحرک کلیئرنگ" پالیسی چین کے قومی حالات اور سائنسی قوانین کی بنیاد پر وضع کی گئی وبا سے بچاؤ کی پالیسی ہے۔ عوام  کی حفاظت اور صحت کو فوقیت دینا چین کے تمام  انسداد وبا کے اقدامات کا بنیادی نقطہ آغاز اور ہدف ہے۔ چین کے انسداد وبا  کے اقدامات سب سے زیادہ کفایتی اور موثر ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ چین ایک بڑی آبادی والا ملک ہے،  بڑی عمر رسیدہ آبادی، غیر متوازن علاقائی ترقی، اور نسبتاً ناکافی طبی وسائل کے باوجود "متحرک کلیئرنگ" پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے انفیکشن اور اموات کی انتہائی کم شرح کو یقینی بنایا گیا ہے، اور معیشت میں مستحکم ترقی ہو رہی ہے۔