چین کھلے پن کو زیادہ وسیع اور مستحکم طور پر نافذ کرے گا،سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے ترجمان

2022/10/15 19:38:07
شیئر:

سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے ترجمان سن ای لی نے 15 تاریخ کو بیجنگ میں اس بات پر زور دیا کہ چین ایک وسیع تر کھلے پن کو  مسلسل فروغ دے گا ۔
   ترجمان  نے کہا کہ نیا ترقیاتی نمونہ بنانا  چین کی ترقیاتی صورتحال اور  ماحول میں تبدیلیوں کے عین مطابق کیا گیا ایک بڑا فیصلہ ہے،  جو  اندرونی اور بین الاقوامی دونوں حوالوں سے  یکساں طور پر کارآمد ہو گا۔  یہ چین کی طویل مدتی معاشی ترقی کے حصول میں دیرپا محرک ثابت ہو گا اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو فروغ دے گا۔