چین اور امریکہ کے درمیان مل کر ساتھ چلنے کی کلید باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون ہے، چینی ترجمان

2022/10/15 19:35:50
شیئر:

سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے ترجمان سون ای  لی نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں  کہا کہ اگلے 50 سالوں میں بین الاقوامی تعلقات میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ چین اور امریکہ کو مل کرساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا ہوگا ، اور اس کی کلید سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی تجویز کردہ باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون ہے۔ چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں بڑھ کر  ہیں۔ ایک صحت مند اور مستحکم چین -امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے۔