2022 خوراک کے عالمی دن کی مہم کا آغاز

2022/10/15 15:13:59
شیئر:

ہر سال 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق،  14 تاریخ کو  اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم نے  اٹلی کے دارالحکومت روم میں "2022 خوراک کے عالمی دن " کی سرگرمیوں کا باقائدہ آغاز  کیا۔ اس سال کا تھیم ہے "کسی کو پیچھے نہ چھوڑیں۔ بہتر پیداوار، بہتر غذائیت، بہتر ماحول، بہتر زندگی"۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گئترس اور  اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے 14 تا ریخ کو  خطاب کرتے ہوئے  عالمی برادری سے بھوک اور غذائی قلت کا مکمل خاتمہ کرنے کی اپیل کی۔
 اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن  کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں قدرتی اور انسان ساختہ آفات،  وبا اور مسلسل بین الاقوامی تنازعات جیسے عوامل کی وجہ سے دنیا میں بھوک سے مرنے والے افراد کی تعداد 828 ملین تک پہنچ گئی ہے۔  3.1 بلین لوگ متناسب خوراک کے متحمل نہیں ہو سکتے۔   اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل  چھو دونگ یو نے کہا کہ ہمیں اب اس حوالے سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں ایک بہتر مستقبل کی تعمیر  اور  ہر کسی کو مکمل  غذائیت سے بھرپور خوراک تک باقاعدہ رسائی دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق  2022 خوراک کے عالمی دن کے موقع پر  ایک تصویری نمائش، ورلڈ فوڈ فورم، اور "یوتھ ورلڈ فوڈ ڈے" کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔